کھیل
یو ایس اوپن: ٹینس کورٹ میں ’بھنگ‘ کی شدید بو، سبالینکا کو میچ روکنا پڑ گیا

یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کو کورٹ میں ’بھنگ‘ کی بو پھیلنے پر میچ روکنا پڑ گیا۔آرینا سبالینکا کو تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں بھنگ کی شدید بو پھیلنے پر انہوں نے امپائر کی توجہ اس جانب دلائی۔ لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران سبالینکا نے دوسرے سروس گیم میں کھیل کچھ دیر کے لیے روک کر امپائر ایوا اسدراکی مور سے شکایت کی۔انہوں نے کہا کہ بو بہت تیز ہے اور امپائر سے اسے دور کرنے کے لیے کارروائی کی درخواست کی۔سبالینکا نے میچ کے بعد واضح کیا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا بھنگ استعمال کرنے پر اعتراض نہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔



