نیویارک: میئر زہران ممدانی کے ہم شکل افراد کے درمیان مقابلہ

نیویارک سٹی کے معروف واشنگٹن اسکوائر پارک کے قریب سیکڑوں افراد جمع ہوئے، جہاں میئر زہران ممدانی کے ہم شکل افراد کے درمیان دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔مقابلے میں ایماڈیو فسکا نے عوام کی پسندیدگی حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے سوٹ کے نیچے این بی اے چیمپئن نیویارک نِکس کی جرسی پہن رکھی تھی جبکہ ان کا ہیئر اسٹائل اور داڑھی بھی زہران ممدانی سے مشابہ تھی۔ فاتح کو انعام میں 100 ڈالر دیے گئے۔مقابلے میں مجموعی طور پر نو افراد نے حصہ لیا، جنہوں نے زہران ممدانی کے مخصوص انداز کو مختلف طریقوں سے اپنانے کی کوشش کی۔ کئی شرکا نے ان جیسی داڑھی رکھی جبکہ کچھ نے 2025 کی انتخابی مہم کے دوران ممدانی کے پہننے والے بھورے سوٹ، سرخ و سیاہ ڈیزائن والی ٹائیاں، ڈریس شوز، گہرے نیلے اور سیاہ سوٹس اور سلور رنگز کا انداز اپنایا۔ایک شریک نے شرٹ کے بغیر صرف ایپرن پہن کر مقابلے میں شرکت کی، جو ممدانی کی جانب سے 2019 میں بنائی گئی ایک ریپ میوزک ویڈیو کی جانب اشارہ تھا۔زہران ممدانی نے جنوری میں نیویارک سٹی کے میئر کا منصب سنبھالا تھا۔



