دلچسپ و عجیب
خوش قسمتی چاہیے تو چہرہ ’سونے‘ سے ڈھانپ لیں! تھائی لینڈ میں انوکھی رسم مقبول

دنیا بھر میں لوگ خوش قسمتی اور دولت کے حصول کے لیے مختلف طریقے آزماتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں اس مقصد کے لیے اپنائی جانے والی ایک انوکھی رسم نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔تھائی لینڈ کے تاریخی شہر ایوتھایا میں لوگ ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں جہاں ان کے ماتھے، گالوں اور ٹھوڑی پر سونے کی انتہائی باریک پتیاں لگائی جاتی ہیں اور چند ہی لمحوں میں پورا چہرہ ایک چمکتے ہوئے ’گولڈن ماسک‘ جیسا دکھائی دینے لگتا ہے۔یہ دراصل ’ناناتھونگ‘ نامی ایک قدیم روحانی رسم ہے جس کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ چہرے پر سونے کی پتیاں لگانے سے خوش قسمتی اور دولت حاصل ہونے کے ساتھ کام اور کاروبار میں کامیابی کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔



