Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

  دمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سرکاری دورے کے دوران دو دھماکوں نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔شامی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکوں میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کے لیے دارالحکومت میں موجود تھے۔دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ متعدد سڑکیں بند کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل دکھائی دیے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے وزارت سیاحت کے قریب اور اس ہوٹل کے اطراف میں ہوئے جہاں فرانسیسی صدر کے قیام کا انتظام کیا گیا تھا۔فرانسیسی صدارتی دفتر (ایلیزے) نے بتایا کہ صدر میکرون اس وقت شامی صدر سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے، تاہم نہ انہیں دھماکوں کی آواز سنائی دی اور نہ ہی ان کے قافلے کو کوئی خطرہ لاحق ہوا۔ حکام کے مطابق دورہ معمول کے مطابق جاری رہا اور بعد ازاں میکرون نے صدارتی محل میں صدر احمد الشرع سے ملاقات بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button