بین الاقوامی
Trending
مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ کو خدشہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ مڈٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس صدر کا مواخذہ کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بات ریلی سے خطاب میں کہی جہاں ان کے خلاف آواز بلند کرنے پر اور تقریر میں خلل ڈالنے پر ایک شخص کو ریلی سے باہر نکال دیا گیا۔صدر ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشنز میں اگر ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس میرا مواخذہ کریں گے۔ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشنز میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے بڑی رقم خرچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے سیاسی آپریشن کے پاس تقریباً 85 کروڑ ڈالر موجود ہیں اور وہ 2026 کے مڈ ٹرم الیکشنز میں اپنی پسند کے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے اس رقم کا بڑا حصہ خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



