Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بچوں میں مقبول کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ پر یوکرین میں پابندی کیوں لگائی گئی؟

یوکرین نے روس کے عالمی سطح پر مقبول بچوں کے کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ سے وابستہ پروڈیوسرز اور تقسیم کاروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔یوکرینی حکومت کا مؤقف ہے کہ کارٹون روس کے حق میں مثبت بیانیہ اجاگر کرنے اور اس کے ثقافتی اثر و رسوخ کو بڑھانے کا ذریعہ بن رہا ہے، جس کے باعث اسے قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔یوکرین کی وزیرِ ثقافت تاتیانا بریژنا نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ حکومت نے کارٹون کی تیاری اور تقسیم سے منسلک افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں نافذ کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے تحت یوکرین میں کارٹون کے مواد تک رسائی محدود کرنے کے علاوہ عالمی پلیٹ فارمز پر اس کی آمدنی اور تقسیم روکنے کے لیے بھی قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس سلسلے میں جمعرات کو حکم نامے پر دستخط کیے۔ پابندیوں میں کارٹون تیار کرنے والے اسٹوڈیو اینیماکارڈ کے ساتھ ساتھ سیریز سے وابستہ دیگر افراد اور اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ دنیا کے مقبول ترین بچوں کے کارٹونز میں شمار ہوتا ہے، جس کی کہانی ماشا نامی شرارتی بچی اور اس کے دوست ریٹائرڈ سرکس ریچھ کے گرد گھومتی ہے۔ اس کی غیر معمولی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پر کارٹون کی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 37 ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جبکہ بعض اقساط کے ویوز چار ارب سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔ یہ کارٹون دنیا کے تقریباً 100 ممالک میں نشر کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button