Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

نیٹو سے مایوس صدرٹرمپ نے ترکیہ کو اپنا دوست قراردے دیا

استنبول میں نیٹو اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دفاعی تعاون، ایف 35 طیاروں، ایران اور غزہ پر کھل کر گفتگو کی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور ترکیہ کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت کے بارے میں فیصلہ جلد کیا جائے گا۔اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے بھی امید ظاہر کی کہ ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاملے میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران مثبت پیش رفت ہوگی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ امریکا کا ایک قابلِ اعتماد اور وفادار اتحادی ہے، اسی لیے بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ اسے ایف-35 طیارے کیوں نہ دیے جائیں۔ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ وہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ تجارت اور دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔صدر ٹرمپ نے ترک صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے رہنما ہیں اور ان کی قیادت میں ترکی کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایف-35 طیاروں کی فروخت سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، تاہم امریکا اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں۔دوسری جانب صدر اردوان نے کہا کہ ایف-35 پروگرام کا معاملہ کوئی نیا نہیں اس پر دونوں ممالک کے درمیان کئی بار بات چیت ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button