Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

کیا ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیئے:ڈیموکرنٹس نے امن معاہدے پر انگلی اٹھا دی

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان متوقع امن معاہدے پر امریکی ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ یہ بات درست ہو، تاہم ماضی میں بھی ایسے متعدد وعدے کیے گئے جو بعد میں پورے نہ ہو سکے۔ایڈم شف نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی جنگوں کا آغاز کیا لیکن امریکی عوام کے لیے اخراجات میں کوئی کمی نہیں لا سکی۔ ان کے مطابق اس پالیسی نے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب ڈیموکریٹ رکن کانگریس سیٹھ مولٹن نے مجوزہ ایران معاہدے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’سرنڈر ڈاکیومنٹ‘ یعنی ہتھیار ڈالنے کی دستاویز قرار دیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں سیٹھ مولٹن کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خراب معاہدہ ہے جو دراصل ایران کی قیادت کے سامنے امریکی پسپائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر امریکی ٹیکس دہندگان کے تقریباً 100 ارب ڈالر خرچ ہوئے، 14 امریکی شہری جان سے گئے، لیکن اس کے باوجود حاصل ہونے والا نتیجہ انتہائی محدود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button