Select Language: Urdu/English/Bengali
بین الاقوامی

لبنان؛ حضرت مریمؑ کے مجسمے کی بیحرمتی پر 2 اسرائیلی فوجیوں کو قید کی سزائیں

اسرائیلی فوج نے تفتیش مکمل ہونے پر جنوبی لبنان میں مسیحی مذہبی مجسمے کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں دو فوجیوں کو قید کی سزائیں سنا دیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان میں پیش آیا تھا جہاں ایک فوجی نے حضرت بی بی مریمؑ کے مجسمے کی توہین کی تھی اور دوسرے اہلکار نے ویڈیو بھی بنائی۔بعد ازاں یہ توہین آمیز ویڈیو وائرل کردی گئی جس سے یہ معاملہ پوری دنیا کے سامنے آیا اور مسیحی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔عالمی دباؤ پر اسرائیلی حکومت نے بیحرمتی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغاز کیا اور شواہد سامنے آنے پر ایک اسرائیلی فوجی کو 21 روز جبکہ واقعے کی ویڈیو بنانے والے اہلکار کو 14 روز کی فوجی جیل کی سزا سنائی گئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس گھناؤنے عمل کو انتہائی سنگین جرم سمجھتی ہے اور مذہبی آزادی اور عبادت گاہوں کے احترام پر پورا یقین رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button