Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکرایا؛ خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل؛ ہلاکتیں

امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے پر قابو برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے سے باہر نکل کر پارکنگ ایریا میں گھس گیا اور متعدد گاڑیوں کو گھسیٹتا ہوا لے گیا جن میں مسافر موجود تھے۔اسی دوران طیارے میں آگ بھی بھڑک اُٹھی جس نے گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایئرپورٹ پر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔60 سے زائد فائر اینڈ ریسکیو یونٹس نے آگ بجھائی اور متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور اتنے ہی شدید زخمی ہوگئے۔امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ بوئنگ 767-300 پر مشتمل ایمیزون پرائم ایئر کی پرواز 7598 پورٹو ریکو کے سان خوان سے میامی پہنچی تھی۔فائر ریسکیو چیف نے بتایا کہ حادثے کے بعد بعض افراد اپنی گاڑیوں کے اندر پھنس گئے تھے جبکہ طیارے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ بھی طیارے کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔تاحال ایوی ایشن حکام نے طیارے میں سوار عملے یا مسافروں کی حتمی تعداد فوری طور پر نہیں بتائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی طیارے سے ایندھن کے اخراج کا مسئلہ برقرار تھا جس کے باعث امدادی کارروائی میں اضافی احتیاط برتی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button