Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

محسن نقوی کی این سی سی آئی اے لاہور میں کھلی کچہری، سائبر کرائم متاثرین کی شکایات پر فوری احکامات

لاہور ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے زونل ہیڈ کوارٹرز لاہور میں کھلی کچہری جاری ہے، جہاں وہ دو گھنٹے سے سائبر کرائمز، آن لائن فراڈ اور دیگر ڈیجیٹل جرائم سے متعلق شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں۔کھلی کچہری میں خواتین کی بڑی تعداد نے آن لائن ہراسانی اور سائبر بلیک میلنگ سے متعلق شکایات پیش کیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کا مقصد سائبر جرائم سے متاثرہ شہریوں کو درپیش مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ ادارے کی کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔ آن لائن فراڈ، ڈیجیٹل ہراسانی اور بلیک میلنگ جیسے جرائم شہریوں کے لیے سنگین مسائل ہیں، جن کے تدارک کے لیے شکایات پر بروقت کارروائی اہمیت رکھتی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود ہیں، جو شہریوں کی شکایات اور ان کے ازالے سے متعلق امور میں شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button