بین الاقوامی
Trending

پلان بی؛ ٹرمپ نے حملے میں ناکامی پر ایرانی حکومت گرانے کا منصوبہ بنالیا؛ رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلان اے یعنی ایران پر محدود حملے کی ناکامی کی صورت میں پلان بی پر عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پلان بی کے تحت ایران کی موجودہ حکومت کی تبدیلی کا اٹل فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر محدود حملوں کے باوجود ایران نے لچک نہ دکھائی تو ایک وسیع فوجی مہم شروع کی جا سکتی ہے۔جس کا مقصد براہِ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کردار اور ایران کی موجودہ حکومت و اعلیٰ ترین سیاسی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔قبل ازیں پلان اے کے تحت صدر ٹرمپ نے معاہدہ کے لیے ایران پر محدود حملوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اگر اس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوئے تو رواں سال کے آخر میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کہیں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔نیویارک کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندرونی حلقوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ ابتدائی حملہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ حملہ محدود نوعیت کا ہوگا جس میں ازیں پاسداران انقلاب کے مراکز، ایرانی فوجی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، بیلسٹک میزائل تنصیبات، یا جوہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جنیوا میں جمعرات کو متوقع ہے۔تاہم اس سے قبل ہی امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجیوں کی موجودگی میں بھی تیزی سے اضافہ کر رہا ہے جسے ممکنہ حملے کی تیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button