Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

روسی وزیر خارجہ نے یوکرین سے فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا

روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی ممکن نہیں۔روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگی صلاحیت بڑھانے والی مغربی حمایت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی طویل مدتی اور پائیدار حل ہونے پر ہی کی جانی چاہیے، فوری طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں۔روسی وزیرخارجہ نے امریکا پر روس کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔خیال رہے کہ روس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مبینہ امریکی انٹیلی جنس تعاون پر وضاحت طلب کی ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نمائندوں سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button