Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا عدالتی جھٹکا، ہارورڈ کے خلاف یہودی طلبہ کا مقدمہ خارج

امریکی وفاقی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کردیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ یونیورسٹی یہودی اور اسرائیلی طلبہ کو مبینہ ہراسانی اور امتیازی رویے سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج رچرڈ اسٹیرنز نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے کیمپس میں وفاقی شہری حقوق کے قانون کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے یہ مقدمہ مارچ میں دائر کیا تھا۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ ہارورڈ میں یہودی اور اسرائیلی طلبہ کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور یونیورسٹی انتظامیہ انہیں مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ جج رچرڈ اسٹیرنز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت کے الزامات زیادہ تر 2023-24 کے تعلیمی سال کے دوران اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج سے متعلق واقعات پر مبنی تھے۔عدالت کے مطابق مارچ 2025 میں پیش کیے گئے بعد کے واقعات کی تعداد بہت کم تھی اور یہ واقعات اتنے محدود اور الگ الگ نوعیت کے تھے کہ ان کی بنیاد پر ہارورڈ میں شہری حقوق کے قانون کی مسلسل خلاف ورزی کا دعویٰ ثابت نہیں ہوتا۔مقدمے میں امریکی حکومت نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ ہارورڈ نے اس وقت مناسب اقدامات نہیں کیے جب حکومت نے جون 2025 میں یونیورسٹی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ شہری حقوق کے قانون کے کی تعمیل نہیں کر رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button