Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

اسپین کے جنوبی علاقے میں خوفناک جنگلاتی آگ، کم از کم 12 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

میڈرڈ: اسپین کے جنوبی خودمختار علاقے اندلس میں لگنے والی خوفناک جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی، جہاں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ حکام نے اسے اندلس کی حالیہ تاریخ کی مہلک ترین جنگلاتی آگ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ جمعرات کی دوپہر صوبہ المیریا کے علاقے لوس گیارڈوس کے قریب بھڑکی۔ تیز ہواؤں نے آگ کو چند ہی گھنٹوں میں قریبی علاقوں تک پھیلا دیا، جس کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق کئی افراد اپنی گاڑیوں میں محفوظ مقام کی جانب جاتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آ گئے، جن کی لاشیں بعد ازاں جلتی ہوئی گاڑیوں سے برآمد کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی متعدد افراد لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اندلس کے علاقائی سربراہ خوانما مورینو نے بتایا کہ کم از کم 19 افراد کے بارے میں تاحال معلومات نہیں مل سکیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔حکام کے مطابق آگ سے کم از کم 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک خاتون شدید جھلسنے کے باعث اسپتال منتقل کی گئی، جبکہ ایک اور شخص دھوئیں سے متاثر ہونے کے بعد زیر علاج ہے۔ دیگر زخمیوں کو معمولی جلنے اور سانس کی تکلیف کے باعث موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button