Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسمتھ نے تین کیچز پکڑ کر سب سے زیادہ ٹیسٹ کیچز لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔اسمتھ نے اپنے 124ویں ٹیسٹ میں کیچز کی تعداد 218 تک پہنچا دی ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ 166 ٹیسٹ میچز میں 218 کیچز لے کر اس فہرست میں اس وقت ان کے ہم پلہ ہیں۔بھارت کے سابق کپتان اور کوچ راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے 149 ٹیسٹ میں 205 کیچز پکڑے تھے۔جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس 166 ٹیسٹ میں 200 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button