Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پنجاب کے تمام اضلاع میں سیف سٹی نیٹ ورک، مریم نواز کا ڈیجیٹل افتتاح

43 شہروں میں سیف سٹی نظام سے جرائم میں تقریباً 80 فیصد کمی، اے آئی ٹیکنالوجی سے نگرانی کا جدید نظام قائم

لاہور( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر پنجاب انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا۔ پنجاب 41 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے مختلف اضلاع کی سیف سٹی اسکرینوں کا مشاہدہ کیا۔ حکام کے مطابق پولیس، سی سی ڈی اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے جرائم میں تقریباً 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے بریفنگ میں بتایا کہ جدید نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، انٹیلی جنس سرویلنس، ایمرجنسی 15، انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ، رئیل ٹائم کمانڈ اینڈ کنٹرول اور پیشگوئی پر مبنی پولیسنگ شامل ہے۔ اے آئی کیمروں کے ذریعے چہروں کی شناخت اور ہتھیاروں کی نشاندہی بھی ممکن ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں مزید 1500 پینک بٹن نصب کیے جائیں گے جبکہ ہر تھانے، پولیس خدمت مرکز، شاپنگ سینٹرز اور اہم عوامی مقامات پر بھی جدید حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تقریب میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس کمیونیکیشن افسران نے اپنے تجربات اور تاثرات بھی بیان کیے۔ حکام کے مطابق پنجاب سیف سٹی پبلک سیفٹی ماڈل کو اقوام متحدہ کے WSIS چیمپیئن ایوارڈ اور IACP ایکسی لینس ایوارڈ سمیت عالمی اعزازات بھی حاصل ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button