Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

کامن ویلتھ گیمز نے یوگنڈا کے باکسر کے نسل پرستی کے الزامات مسترد کر دیے

کامن ویلتھ گیمزکے صدر ڈونلڈ روکیرے نے یوگنڈا کے باکسر عزیز عبدل کی جانب سے نسل پرستی کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ روکیرے نے کہا ہے کہ مقابلوں میں تمام کھلاڑیوں کے ساتھ بلاامتیاز اور منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سپر ہیوی ویٹ مقابلے میں انگلینڈ کے ڈامر تھامس کے خلاف عزیز عبدل کو تیسرے راؤنڈ میں ہیڈ بٹ کرنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔فیصلے کے بعد یوگنڈا کے باکسر نے ریفری پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سیاہ فام افریقی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔تاہم یوگنڈا سے ہی تعلق رکھنے والے ڈونلڈ روکیرے نے کہا کہ یہ رنگ میں ہونے والا تکنیکی فیصلہ تھا اور غالب امکان ہے کہ باکسر نے جذبات میں آکر ایسے بیانات دیے۔ان کے مطابق ورلڈ باکسنگ کے ساتھ بہترین تعاون موجود ہے اور تمام ایتھلیٹس کو یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button