Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی

فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 22 گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اگرچہ فرانس کو تیسرے نمبر کے پلے آف میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایمباپے نے دو گول اسکور کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کی واپسی کی امید جگائی بلکہ لیونل میسی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایمباپے نے میچ کے 48 ویں منٹ میں گول کر کے میسی کے 21 ورلڈ کپ گولوں کی برابری کی جبکہ 66 ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر مجموعی تعداد 22 تک پہنچا دی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔فرانسیسی اسٹار نے ٹورنامنٹ میں اپنے گولوں کی تعداد 10 کر لی جس کے بعد وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی سرفہرست ہو گئے۔اب نظریں فائنل پر ہیں جہاں ارجنٹائن کے لیونل میسی اسپین کے خلاف اپنے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ میں ایمباپے سے گولڈن بوٹ واپس چھیننے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button