Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈ کپ فائنل: شکیرا اور برنا بوائے کی ہاف ٹائم شو کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ شائقین کو تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ ہاف ٹائم شو کا بھی انتظار ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی ایک ساتھ پرفارم کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شکیرا اور برنا بوائے نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اپنے ہاف ٹائم شو کی ریہرسل مکمل کر لی ہے۔شکیرا نے انسٹاگرام پر ریہرسل کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتوار کے لیے تیار ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں ملاقات ہوگی! ان کی پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی جسے لاکھوں افراد نے لائیک کیا جبکہ ہزاروں مداحوں نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button