Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مادھوری ڈکشت کی 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شوکون ہونار کروڑپتی (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی۔یہ شو امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے مقبول کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑپتی‘‘ کا مراٹھی ورژن ہے۔شو کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کے روز اس کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ روایتی مہاراشٹری انداز میں نظر آئیں۔پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوری نے سبز اور سنہری ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری انداز کی نتھ بھی پہنی ہے۔بالی وڈ اداکارہ نے مراٹھی زبان میں شو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جو پہلے کبھی نہیں ہوا، وہ اب ہونے والا ہے، پورے مہاراشٹرا کے گھروں میں گفتگو کا نیا سلسلہ شروع ہوگا کیونکہ اب، کھیل بدلنے والا ہے ، میں آپ کے لیے ’کون ہونار کروڑپتی‘ لے کر آ رہی ہوں اور یہ جلد آ رہا ہے۔اس کے علاوہ مادھوری نے یہ پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں اس سفر کا آغاز کرنے اور آپ کے لیے ایک ایسا گیم شو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں جو ہمیشہ علم، خوابوں اور امکانات کے گرد گھومتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button