Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

حوثیوں کا بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

صنعاء: یمن کے ایران حمایت یافتہ حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے شہر ینبع کے ساحل کے قریب ایک سعودی آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے سعودی آئل ٹینکر "وفا” پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جس سے جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ یحییٰ سریع کے مطابق یہ کارروائی بحیرۂ احمر میں سعودی بحری راستوں کے خلاف حوثیوں کی جاری کارروائیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 22 جولائی سے شروع کی گئی مبینہ بحری ناکہ بندی کے بعد یہ آٹھواں جہاز ہے جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔حوثی ترجمان نے مزید کہا کہ ان کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ان کے اعلان کردہ بحری محاصرے کے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے۔ تاحال سعودی عرب کی حکومت یا متعلقہ بحری حکام کی جانب سے اس حملے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ آئل ٹینکر کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان یا عملے کی صورتحال کے بارے میں بھی کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button