بین الاقوامی
شارجہ میں خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 2 افراد گرفتار، پولیس نے قیمتی گاڑیاں بھی ضبط کرلیں

شارجہ پولیس خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے اور سڑک پر ریس لگانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔شارجہ پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر دو افراد کو گرفتار کیاگیا، دونوں ڈرائیوروں نے اپنی اور دیگر شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ ایک ڈرائیور نے خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور دیگر شواہد کی مدد سے دونوں ڈرائیوروں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔شارجہ پولیس نے دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔شارجہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ سڑک ریس لگانے کی جگہ نہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اس قسم کی ویڈیوز شیئر کرنے کی اجازت ہے۔



