Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ کی ایران پر بمباری جاری،دفاعی تنصیبات ،میزائل ڈپو نشانہ

واشنگٹن/تہران: امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل آٹھویں رات بھی فضائی اور فوجی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ حملوں میں ایران کے ساحلی نگرانی کے نظام، فضائی دفاعی تنصیبات، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا اور اس کی جانب سے خطے میں ممکنہ حملوں کی استعداد کو محدود کرنا ہے۔امریکی فوج کے مطابق حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے ان عناصر کو بھی نشانہ بنایا گیا جن پر اردن میں تعینات امریکی فوجیوں پر حملوں سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ کارروائیاں انتہائی درست ہدفی ہتھیاروں کے ذریعے کی گئیں، تاہم حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button