Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کیخلاف ووٹ کیوں دیا،امریکی ارکان کانگریس کی فنڈنگ بند

واشنگٹن: امریکا کے بااثر اسرائیل نواز لابنگ گروپ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد محدود یا روکنے کے حق میں ووٹ دینے والے متعدد ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کی مالی معاونت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اے آئی پیک نے اپنے آن لائن چندہ دینے والے پورٹل سے ان قانون سازوں کے نام اور انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کا آپشن ہٹا دیا ہے، حالانکہ ماضی میں یہی گروپ ان ارکان کی انتخابی مہم کی حمایت کرتا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے ایوانِ نمائندگان کے کم از کم 15 ڈیموکریٹ ارکان متاثر ہوئے ہیں، جنہیں اے آئی پیک نے آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے پہلے حمایت اور توثیق بھی فراہم کی تھی۔سیاسی مبصرین کے مطابق ان ارکان نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کو امریکی فوجی امداد محدود کرنے یا روکنے سے متعلق قراردادوں کی حمایت کی تھی، جس کے بعد اے آئی پیک نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد قانون سازوں کو انتخابی مہم کے دوران مالی معاونت سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button