Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

موناکو بم حملے کی ملزمہ کی یوکرین میں قتل،تحقیقات شروع

موناکو میں یوکرینی نژاد کاروباری شخصیت وادیم یرمالائیف پر ہونے والے بم حملے کی مرکزی ملزمہ 39 سالہ اناستاسیا بریزووسکا یوکرین میں مردہ حالت میں پائی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی پولیس نے ملزمہ کے قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک یوکرین کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے کا حاضر سروس اہلکار جبکہ دوسرا سابق قانون نافذ کرنے والا اہلکار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حاضر سروس انٹیلی جنس اہلکار نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر واردات انجام دی۔ اب اس کیس نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان نے مختلف اوقات میں ملزمہ کو بینک ٹرانسفرز اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقوم بھی منتقل کی تھیں جس کے بعد انھیں موناکو حملے میں ممکنہ کردار کے شبہے میں زیرِ تفتیش لایا گیا۔پولیس کے بقول گرفتار انٹیلی جنس اہلکار نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی اعلیٰ قیادت کو نہ تو ملزمہ سے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور نہ ہی مالی لین دین کی اطلاع دی تھی۔ اس نے یہ تمام واردات اپنی ذاتی حیثیت میں انجام دی۔یوکرینی پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ سابق قانون نافذ کرنے والے اہلکار کے گھر کی تلاشی کے دوران تہہ خانے میں ایک ایسا کمرہ ملا جو مبینہ طور پر ٹارچر سیل کے طور پر استعمال ہوا تھا۔ جس کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس تحقیقات کے مطابق ملزمہ اناستاسیا بریزووسکا یکم جولائی کو یوکرین پہنچی تھیں اور اس دوران وہ اپنے اہل خانہ کے علاوہ گرفتار دونوں افراد سے بھی مسلسل رابطے میں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button