Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

غزہ اور لبنان میں ظلم کرنیوالے اسرائیلی فوجی غیرمتوقع حادثے کاشکار

جنگ بندی کے باوجود لبنان کے جنوبی علاقے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں جس میں معصوم اور نہتے شہری نشانہ بن رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ٹرک میں سوار ہوکر شہری علاقے میں ملٹری آپریشن کے لیے جا رہے ہیں کہ اچانک اور غیر متوقع طور پر ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔اسرائیلی فوج کا ٹرک ایک ہموار اور متوازن شاہراہ پر مناسب رفتار سے جا رہا تھا لیکن اس کے باوجود اچانک الٹ گیا جس کے باعث ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شب جنوبی لبنان کے علاقے رب الثلاتین میں پیش آیا جہاں ایندھن لے جانے والا فوجی ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 23 سالہ باسل سوید کے نام سے ہوئی ہے، جو اسرائیلی فوج کی 7ویں آرمڈ بریگیڈ کی 75ویں بٹالین میں تعینات تھا۔ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ حالیہ مہینوں میں حزب اللہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جنوبی لبنان میں اب تک 37 اسرائیلی فوجی اور وزارت دفاع کا ایک سول کنٹریکٹر ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button