قطر کے ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 افراد جاں بحق اور 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل

قطر کے صنعتی شہر راس لفان انڈسٹریل سٹی میں واقع دنیا کے بڑے مائع قدرتی گیس (LNG) پلانٹس میں سے ایک میں ہونے والے زوردار دھماکا سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکا بارزان گیس سپلائی مرکز میں اس وقت ہوا جب ایران جنگ میں پلانٹ کی بندش کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا عمل جاری تھا۔قطری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس کے بعد پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔سول ڈیفنس اور ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ 13 ہلاکتوں اور 66 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں قطر، تنزانیہ، بھارت، پاکستان، گنی، نیپال، بنگلہ دیش، کینیا اور نائیجیریا کے شہری شامل ہیں۔ایل این جی کمپنی کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دھماکے کا اثر برآمدی انفراسٹرکچر یا گیس کی سپلائی پر نہیں پڑا۔



