
آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران عمان کے ساحل کے قریب امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ روزانہ کی معمول کے گشت کے دوران پیش آیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو اہلکار سوار تھے جنھیں حادثے کے تقریباً دو گھنٹے کے اندر اندر ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور انھیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم ہیلی کاپٹر سمندر میں ڈوب گیا۔امریکی فوجی حکام نے اس حیران کن ریسکیو آپریشن کے بارے میں سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں اہلکاروں کو ایک بغیر پائلٹ سطحِ آب ڈرون کے ذریعے بچایا گیا۔



