افغان سرزمین القاعدہ، داعش سمیت عالمی دہشت گرد تنظیموں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ

طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اورافغان سرزمین پرعالمی دہشت گردگروہوں کی موجودگی پرعالمی برادری شدید تحفظات کااظہارکرچکے ہیں۔امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشت گردی رپورٹ میں افغانستان اب بھی دہشت گردی کےخطرات کاسب سےبڑامرکزقرار دیا گیا ہے۔امریکا کی انسداددہشت گری2026 کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملےکے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیاگیا، حملےمیں13فوجی اہلکارہلاک ہوئےتھے۔ ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نےگرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نےپاکستان کاشکریہ ادا کیاتھا۔امریکا نےالقاعدہ، داعش خراسان سمیت امریکا مخالف بڑےدہشت گرد گروہوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کرنےکااعلان کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسےگروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتےہوئےامریکا نےشراکت دارممالک کی مدد بڑھانےکابھی اعلان کیا۔ رپورٹ میں القاعدہ اورداعش جیسے بیرونی حملوں کی صلاحیت رکھنے والے دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کیلئے جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کااعادہ کیا گیا ہے۔



