Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

چین میں پل کے نیچے آباد انوکھا رہائشی منصوبہ، ہزاروں افراد برسوں سے مقیم

چین کے شہر گویانگ میں واقع شوئیکوسی پُل کے نیچے قائم ایک منفرد رہائشی منصوبہ آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔1997 میں تعمیر ہونے والے اس پل کے دو سال بعد، شہر میں سستی رہائش کے لیے زمین کی کمی کے باعث حکام نے پل کے نیچے موجود خالی جگہ پر کم لاگت والے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی مرحلے میں تقریباً 10 رہائشی عمارتیں تعمیر کی گئیں جنہیں کم آمدنی والے خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں پل کے نیچے باقی خالی جگہوں پر مزید عمارتیں بھی بنا دی گئیں۔اگرچہ پل کے اوپر سے گزرتی گاڑیوں کی مسلسل آواز اور کمپن یہاں رہنے والوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، لیکن بیشتر مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز کے قریب رہائش کی سہولت اس تکلیف سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button