ٹی وی پر مرد اداکاروں کیلئے چند کردار ہی مخصوص ہیں، جنید خان

13

پاکستان کے اداکار و گلوکار جنید خان نے ڈراموں میں کردار سے متعلق کہا ہے کہ ٹی وی پر مرد اداکاروں کے لیے چند مخصوص کردار ہی ہوتے ہیں۔

جنید خان نے کہا کہ ٹی وی خواتین کا میڈیم ہے لہذا اس کا مرکزی کردار ایک خاتون ہی ہوتی ہے جبکہ فلم میں مرد اداکار کے لیے کام کا مارجن کم ہوتا ہے۔

اداکار جنید خان نے کہا کہ ٹی وی اسکرین پر مرد اداکاروں کے لیے کام کا مارجن بہت کم ہے۔

جنید خان نے کہا کہ ٹی وی پر کہانی ایک خاتون خانہ یا اس سے جڑے مرد کے کردار اور خیالات کے گرد گھومتی ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹی وی کے شائقین بنیادی طور پر خواتین ہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.