Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

فلم کالا ہرن کیس: سلمان خان کو عدالت سے فوری ریلیف نہ مل سکا

بھارت: نئی دہلی کی عدالت نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو کالا ہرن فلم کے خلاف دائر مقدمے میں فوری ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی عدالت میں جسٹس مادھو جین کی سربراہی میں سلمان خان کی فلم کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سلمان خان کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ سندیپ سیٹھی نے اداکار کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری زندگی پر فلم بنا رہے ہیں، ان کا کوئی حق نہیں ہے، میں نے انہیں اجازت نہیں دی ہے۔اداکار کی قانونی ٹیم نے عدالت میں دلیل پیش کی کہ فلمساز تجارتی فائدے کے لیے سلمان خان کے نام، تصویر اور عوامی شناخت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، اگرچہ اداکار کا نام براہ راست استعمال نہیں کیا گیا ہے لیکن کہانی اور پیشکش سپراسٹار کی حقیقی زندگی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ایڈووکیٹ سندیپ سیٹھی نے فلم کے ٹریلر سے مخصوص مناظر کی نشاندہی کی اور الزام لگایا کہ مرکزی کردار سلمان خان سے بہت ملتا جلتا ہے اور یہاں تک کہ ان کا مشہور فیروزی نیلے رنگ کا بریسلیٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹیزر میں بندوق پکڑے ہوئے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے جو گمراہ کن اور نقصان دہ ہے جب کہ فلم حقائق کو مسخ کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button