کھیل
فیفا ورلڈکپ: وی اے آر چیک کے دوران بچے کی ریفری کو پیسے دینے کی کوشش

فیفا ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران وی اے آر چیک کے موقع پر پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔اسٹیڈیم میں موجود ایک نو عمر بچے نے ریفری کی جانب پیسے بڑھاتے ہوئے ایسا تاثر دیا جیسے وہ فیصلہ اپنے حق میں کرانے کے لیے انہیں رقم پیش کر رہا ہو۔ریفری نے بچے کے اس معصومانہ انداز پر کوئی توجہ نہ دی اور وی اے آر کا عمل مکمل ہونے کے بعد قوانین کے مطابق اپنا فیصلہ سنایا۔ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین اسے مزاحیہ اور یادگار لمحہ قرار دے رہے ہیں۔کئی افراد کا کہنا ہے کہ بچے نے محض تفریح اور معصومیت میں یہ حرکت کی جس نے میچ کے دباؤ کے ماحول میں حاضرین کو مسکرانے کا موقع فراہم کیا۔



