Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ میں زیر تعلیم طلبہ ویزا توسیع کی سخت جانچ پڑتال کاشکار

واشنگٹن: امریکا میں زیر تعلیم طلبا کے ویزوں میں توسیع سخت جانچ پڑتال سے مشروط کردی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داخلی سلامتی کے محکمہ نے حتمی ضابطہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ‘مدت قیام’ نامی قانونی سقم کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ یہ سقم غیر ملکی طلبا، تبادلہ پروگرام کے تحت امریکا آنے والوں اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو معمول کی حکومتی نگرانی کے بغیر امریکا میں غیر معینہ مدت تک قیام کرنے کی اجازت دیتا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئے ضابطے کے تحت ایف، جے اور آئی درجے کا ویزا رکھنے والے غیر تارک وطن افراد کے لیے امریکا میں داخلے اور قیام کی ایک مقررہ مدت مقرر کر دی گئی ہے۔ ایف اورجے ویزا کی مدت 4 سال سےزیادہ نہیں ہوگی اور ویزا میں توسیع لازمی وفاقی منظوری سےمشروط ہوگی۔ درخواست گزاروں کو بائیومیٹرک تصدیق، پس منظر کی جانچ پڑتال اور دھوکہ دہی کی چھان بین کے مراحل سے گزرنا ہو گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایف ون ویزا کے حامل طلبا کو ملک چھوڑنے کیلئے رعایتی مدت 60 روز سے کم کرکے 30 روزکر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button