0

سیارہ یورینس کے چاند پر سمندر کی موجودگی کا انکشاف

واشنگٹن: جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے حالیہ مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ یورینس کے ایک چاند ’ایریل‘ کی سطح کے نیچے پورا سمندر موجود ہے۔ٹیلی اسکوپ نے چاند کے ایک کنارے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ برف کا پتہ لگایا ہے جو کہ ممکنہ طور پر ایک زیر زمین سمندر کی نشاندہی کرتا ہے۔یورینس نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے اور اس کے پانچ چاند ہیں۔ ایریل ان میں سے ایک ہے اور اپنی برفیلی سطح اور دلچسپ متنوع ارضیاتی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔اسے 1851 میں سائنسدان ولیم لاسل نے دریافت کیا تھا۔ ایریل سطحی وادیوں، پہاڑیوں اور فالٹس کا ایک مرکب ہے جو زیادہ تر ٹیکٹونک سرگرمی سے فعال رہتا ہے۔کرائیوولکانزم ایریل کی سطح پر ایک عمل ہے جو سیارے کی فعالیت کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھتا ہے۔ایریل چاند کا قریب سے مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سطح کاربن ڈائی آکسائیڈ برف سے ڈھکی ہے۔ ایریل کا پچھلا نصف کرہ خاص طور پر برف میں لپٹا ہوا لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں