Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

نیا چیٹ جی پی ٹی دنیا کا پہلا انسانی سطح کااے آئی ماڈل قرار

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا تازہ ترین ورژن آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کی پہلی مثال ہے۔ اس کو انسانی سطح کی مصنوعی ذہانت بھی قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے گزشتہ ہفتے اپنا نیا جی پی ٹی-6 ماڈل متعارف کرایا جسے چیٹ جی پی ٹی آسٹرا کا نام دیا گیا ہے۔نئے ماڈل نے مختلف بینچ مارک ٹیسٹس میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اسے اینتھروپک کے کلاؤڈ اور گوگل کے جیمینائی جیسے حریف ماڈلز سے نمایاں قرار دیا جا رہا ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق نیا ماڈل کمپیوٹر استعمال کرنے، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنسی اور پیشہ ورانہ کاموں میں جدید ترین صلاحیتوں کا حامل ہے اور بیک وقت متعدد کام خودمختاری سے مکمل کر سکتا ہے۔ایک مظاہرے کے دوران نئے اے آئی ماڈل نے صارف کی درخواستوں کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ کام بھی بیک وقت انجام دیے، جن میں ویڈیو گیم تیار کرنا اور قانونی دستاویز تیار کرنا شامل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button