Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

عفت عمر کے ساتھ فیشن شو میں دلچسپ واقعہ، اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔عفت عمر اس موقع پر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں۔وہ معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں جب جشن کے دوران استعمال کیے جانے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا۔دلچسپ بات یہ تھی کہ عفت عمر اس سے بے خبر رہیں اور اپنے انداز میں مگن رہیں۔ ناک پر موجود سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ملتی جلتی ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا۔نیلوفر شاہد بھی یہ منظر دیکھ کر کچھ غیر آرام دہ دکھائی دیں۔ بعدازاں عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button