Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کوئی لڑکا پسند نہ آئے تو کبھی شادی مت کرنا، انوشے اشرف کو والدہ کی نصیحت

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے شادی سے قبل معاشرتی دباؤ اور والدہ کی جانب سے ملنے والی نصیحت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سال کی عمر تک غیر شادی شدہ رہنے پر انہیں لوگوں کے مختلف سوالات اور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔میزبان نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے انہیں پکڑ کر رونا شروع کر دیا اور جلد شادی کے لیے دعائیں دینے لگیں جس پر انہوں نے خاتون کو جواب دیا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں، ملازمت کرتی ہیں، خود کماتی ہیں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہیں، پھر شادی نہ ہونے پر پریشانی کی کیا بات ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button