Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جیمز اینڈرسن 50 وکٹیں لینے کے باوجود لنکاشائر سے نیا معاہدہ نہ ملنے پر مایوس

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لنکاشائر کاؤنٹی سے علیحدگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام اس انداز میں نہیں چاہتے تھے۔44 سالہ اینڈرسن نے 2026 کے سیزن میں لنکاشائر کی کپتانی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور 17 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں تاہم کاؤنٹی نے انہیں 2027 کے سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کلب کے ساتھ ان کا 25 سالہ تعلق ختم ہوگیا۔اینڈرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچپن سے لنکاشائر کو سپورٹ کرنا اور 25 سال تک اس کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلنے اور کلب کی قیادت کرنے کو اپنے کیریئر کی یادگار کامیابیوں میں شامل قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button