کھیل
اسپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

اسپین کی اسٹار مڈفیلڈر الیکسیا پوٹیاس نے تیسری مرتبہ بیلن ڈی اور ویمنز کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی جس کے ساتھ مسلسل چھٹے سال بھی یہ اعزاز اسپین کی کھلاڑی کے نام رہا۔32 سالہ پوٹیاس نے 2025-26 کے سیزن میں بارسلونا کی قیادت کرتے ہوئے چیمپئنز لیگ سمیت چار بڑے ٹائٹلز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں جولائی میں انہوں نے انگلینڈ کی ویمنز سپر لیگ کی ٹیم لندن سٹی لائنز میں شمولیت اختیار کرلی۔اس کامیابی کے بعد پوٹیاس نے اپنی ہم وطن ایتانا بونماتی کے ساتھ تین تین مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔








