Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کےدعووئوں کے باوجود آبنائے ہرمز کھلی ہے:صدرٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل بحری ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا کے اہم تیل سپلائی روٹ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے دعوؤں کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہاز کی آمدو رفت جاری ہے۔امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ی بحریہ کے کمانڈرنے حال ہی میں کہا کہ ایرانی فورسز کی شناخت، نگرانی اور مسلسل نظر رکھنے کے بغیر کوئی بھی غیرملکی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا ہے۔ سینٹکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس نہیں ہے، یہ بدستور بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور امریکی افواج نے تعینات ہیں اور بحال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button