Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران میں شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات،تاریخی جلوس ،لاکھوں افراد شریک

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں تہران میں تاریخی جنازہ جلوس کا آغاز ہو گیا، جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو ایک خصوصی گاڑی کے ذریعے تہران کی مرکزی شاہراہوں سے گزارا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ ان اہلِ خانہ کے تابوت بھی موجود ہیں جو 28 فروری کو جنگ کے آغاز میں ہونے والے فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق جنازہ جلوس تہران سے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے تک جائے گا، جہاں سے تدفین کے اگلے مرحلے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔ایرانی حکام نے اس موقع پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ دارالحکومت کی متعدد اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، فضائی حدود پر پابندیاں عائد ہیں جبکہ کئی سرکاری و نجی ادارے بھی سوگ کی تقریبات کے باعث بند رکھے گئے ہیں۔ایران کی حکومت کو توقع ہے کہ ملک بھر سے لاکھوں افراد جنازے اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کر کے حکومت اور ریاستی نظام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق سوگ کی تقریبات جمعرات تک جاری رہیں گی، جس کے بعد سید علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں واقع امام رضاؑ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button