Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

برطانیہ:بریگزٹ ڈیل 10 سال میں 6 وزرائےاعظم نگل گئی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بھی مستعفی ہوگئے 2016 میں مسلسل دوسری بار وزیراعظم بننے والے ڈیوڈ کیمرون کے بعد کوئی بھی وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا جس کے بعد برطانیہ میں گزشتہ ایک دہائی سے جاری سیاسی عدم استحکام کا ایک اور باب کھل گیا ہے۔کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ مستعفی ہونے کے باجود وہ نئے لیبر رہنما کے انتخاب تک بطور نگراں وزیراعظم ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے تاکہ اقتدار کی منتقلی منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔یاد رہے کہ ڈیوڈ کیمرون مئی 2015 کے عام انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ دوسری مدت کے لیے بھی وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور ان کی حکومت 2020 تک چلنی تھی۔تاہم جون 2016 میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ’’بریگزٹ‘‘ پر ریفرنڈم کرایا جس میں عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button