Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی

امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزم میں امریکا میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ راؤل کاسترو پر 1996 میں کیوبا اور فلوریڈا کے درمیان 2 طیاروں کو مار گرائے جانے کے واقعے میں امریکی شہریوں کے قتل کی سازش اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے اس فردِ جرم کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کیوبا کی حکومت کی اعلیٰ قیادت پر امریکا میں پُرتشدد اقدامات کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔کیوبن صدرمیگوئل ڈیاز کینیل نے سابق صدر پر امریکی الزامات کو بے بنیاد اورسیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کیس کو ممکنہ فوجی کارروائی کا جواز بنانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ‏سابق کیوبن صدر پرفرد جرم عائد ہونابہت بڑی بات ہے۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کیوباناکام ریاست ہے، ان کیلئے آگے کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا۔کیوبا کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔ہم کیوبا کو آزادی دلوارہے ہیں،وہاں کشیدگی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button