بین الاقوامی
یوکرین جنگ بندی؛ روس نے یوکرین کو 528 لاشیں واپس کردیں

یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روس نے 528 لاشیں واپس کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشوں کی شناخت یوکرین کے فوجیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ کیف نے مزید بتایا کہ وطن واپسی کی کوششوں کے نتیجے میں، 528 ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں یوکرین کو واپس کی گئیں۔دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں یوکرین کے فوجیوں کی ہو سکتی ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان 205 جنگی قیدیوں کے تبادلے کے ایک دن بعد یوکرینی جیل نے کہا کہ تفتیش کار اور ماہرین وطن واپس بھیجے گئے میتوں کی شناخت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔



