Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ماہنور علی آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان کی ماہنور علی مائلو آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں 3 سیڈ شیہان یانگ کو 0-3 سے ہرا کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔ماہ نور علی کا اتوار کو فائنل میں ہانگ کانگ کی ہاؤ چنگ چیو سے مقابلہ ہوگا۔ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button