Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسوں کی پہلی کھیپ نومبر میں پہنچے گی

کراچی ( آصف اقبال ) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید، مؤثر اور ماحول دوست بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسوں کی پہلی کھیپ نومبر 2026 تک پہنچ جائے گی۔شنگھائی میں شرجیل انعام میمن نے یوٹونگ بس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رابن شین اور ہائیگر بس کمپنی کے نائب صدر لیو ژینگ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں سندھ میں الیکٹرک بسوں کے اجرا اور کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسوں کی فراہمی تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔کمپنی حکام نے بسوں کی پہلی کھیپ نومبر میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقاتوں میں گرین انرجی کے فروغ، بی آر ٹی لائنوں کو فعال بنانے اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی سمیت پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا فروغ حکومتی پالیسی کا اہم حصہ ہے، جبکہ بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ملاقاتوں میں سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اسد ضامن اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button