Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان میں اسلامی و مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں

لاہور ( آصف اقبال ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخی ورثے، متنوع ثقافت اور مذہبی مقامات سے مالا مال ملک ہے، جہاں اسلامی اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ سیاحت کو قومی معیشت کا مؤثر حصہ بنانے کے لیے جامع تحقیق، مربوط حکمت عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر مؤثر تعاون ضروری ہے۔دوسری بین الاقوامی اسلامی سیاحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور مختلف تہذیبوں کا امتزاج اسے سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام فراہم کرتا ہے۔ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مقامات کو بہتر انداز میں اجاگر کرکے نہ صرف سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاحت معیشت کا اہم شعبہ بن چکی ہے، تاہم پاکستان میں اس شعبے کی حقیقی معاشی استعداد جانچنے کے لیے مستند اور جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا سمیت دیگر ممالک کے کامیاب تجربات کا مطالعہ کرکے پاکستان کے لیے قابلِ عمل حکمت عملی تیار کی جا سکتی ہے۔سپیکر نے کہا کہ سیاحت کو قومی معیشت سے مؤثر طور پر منسلک کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ، مشاورت اور مربوط پالیسی ضروری ہے۔ دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام جیسے چیلنجز کے باوجود ملک میں اندرونِ ملک سیاحت کی طلب موجود ہے، جو اس شعبے میں موجود امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔اسلامی سیاحت کے حوالے سے سپیکر نے کہا کہ اس شعبے پر تحقیق کے دوران مختلف آراء اور نقطۂ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی، مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے باہمی تعلق سمیت اس کے معاشی اور سماجی اثرات کا جامع جائزہ لیا جانا چاہیے۔انہوں نے جامعات، اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ ماہرین پر مشتمل تحقیقی ٹیموں کے ذریعے قابلِ عمل تجاویز مرتب کریں تاکہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں ترقی دی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button