Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کینڈل جینر کی سالگرہ پر کائلی جینر نے دل کی بات کہہ دی

امریکی ماڈل کینڈل جینر کی 31ویں سالگرہ پر ان کی چھوٹی بہن اور معروف کاروباری شخصیت کائلی جینر نے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔کائلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے ساتھ بچپن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور ان کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کو تازہ کیا۔کائلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’’آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں تمہارے میرے ساتھ ہونے اور تمہارے کردار کا بہت بڑا حصہ ہے۔‘‘بہن کا محبت بھرا پیغام دیکھ کر کینڈل جینر بھی جذباتی ہو گئیں اور کمنٹس میں آنسوؤں والے ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button